Skip to content
Chenab News

Chenab News

ہر خبر پر پہلی نظر

admin@chenabnews.com
Primary Menu
  • سر ورق
  • تازہ ترین
  • گجرات
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
Light/Dark Button
Live
  • دلچسپ و عجیب

دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی موقع پر پہنچ گئی؟ ہنگامہ ہو گیا۔

ایڈمن 21 نومبر, 2025
60735212

بھارت میں ایک شخص کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی نے اسٹیج پر چڑھ کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ’بستی‘ میں رواں ہفتے ہی پیش آیا، جہاں  ونے آنند شرما نامی شخص کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ونے کی پہلی بیوی ریشما اپنے خاندان کے ساتھ اسٹیج پر آدھمکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشما اور ونے نے  2022 میں کورٹ میرج کی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کی موجودگی میں ان کی  شادی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تاہم  شادی کے چند ماہ بعد ہی اختلافات سامنے آنے پر  جوڑے کی جانب طلاق کا کیس دائر کردیا گیا، طلاق کی کارروائی جاری تھی، مگر قانونی طور  پر دونوں میں اب تک طلاق نہیں ہوئی۔

ریشماکا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ونے قانونی طور  پر اس کا شوہر ہے لیکن اس کے باوجود دوسری  شادی کر رہا ہے، ریشما نے شادی میں شریک مہمانوں کو ونے کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر بھی دکھائیں اور دعویٰ کیا کہ ونے نے اس کے اکاؤنٹ سے بڑی رقم نکالی ہوئی ہے، حتیٰ کہ اس کے نام پر کار کی فنانسنگ بھی کی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ونے حال ہی میں اپنے گاؤں واپس پہنچا تھا جہاں اس کے خاندان نے اس کے لیے دوسری شادی  کی تمام تر تیاریاں کی ہوئی تھیں،  ونے اہلخانہ کے ساتھ  جب بارات لیکر پہنچا تو  اس بات سے بے خبر تھا کہ اس کی دوسری شادی کی خبر اس کی پہلی اہلیہ ریشما کو ہو جائے گی اور وہ اہلخانہ کے ہمراہ تقریب میں پہنچ کر شادی رکوا دے گی۔

  شادی کی تقریب میں ہونے والے ہنگامے کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس دلہا سمیت دونوں فریقین کو تھانے لے گئی۔پولیس کے مطابق ونے کی پہلی اہلیہ کی جانب سے دائر طلاق کا کیس ابھی زیر التوا ہے، جس کے باعث ونے کی دوسری شادی کا معاملہ بھی  پہلی شادی کے ختم ہونے تک لٹک گیا۔

facebookShare on Facebook
TwitterPost on X
FollowFollow us

Post navigation

Previous: تباہ ہونے والا انڈین فائٹر جیٹ کتنے کا تھا؟ مودی سرکار دنیا میں شرمندگی کا نشان بن گئی
Next: پاکستان شاہین اور بنگلہ دیش اے ٹیم فائنل میں پہنچ گئیں

مزید دیکھیں

Glubux-batteries2-750x500
  • ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

ایڈمن 25 نومبر, 2025
images (2)
  • دلچسپ و عجیب

کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی

ایڈمن 22 نومبر, 2025
people-girls-women-600
  • دلچسپ و عجیب

دنیا میں عورتوں کی بڑھتی تعداد، خطرہ یا نئے مواقع

ایڈمن 17 نومبر, 2025

ٹرینڈنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا images (3) 1
  • صفحہ اول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

25 نومبر, 2025
لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔ Glubux-batteries2-750x500 2
  • ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

25 نومبر, 2025
سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں images (1) 3
  • دنیا

سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں

25 نومبر, 2025
سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ images 4
  • پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

25 نومبر, 2025
کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی images (2) 5
  • دلچسپ و عجیب

کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی

22 نومبر, 2025
image

علاقائی، ملکی و عالمی خبروں کا ایک مستند اردو ویب نیوز چینل

  • Facebook
  • Instagram
  • X
  • YouTube
ہماری ٹیم سے رابطہ کریں
  • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا
  • صفحہ اول
  • کھیل
  • متفرق

تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا images (3)
  • صفحہ اول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

25 نومبر, 2025
لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔ Glubux-batteries2-750x500
  • ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

25 نومبر, 2025
سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں images (1)
  • دنیا

سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں

25 نومبر, 2025
سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ images
  • پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

25 نومبر, 2025
کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی images (2)
  • دلچسپ و عجیب

کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی

22 نومبر, 2025
روبوٹس کے آتے ہی پیسہ اور جاب کی اہمیت ختم ہو جائے گی، ایلن مسک elon_musk
  • دنیا

روبوٹس کے آتے ہی پیسہ اور جاب کی اہمیت ختم ہو جائے گی، ایلن مسک

22 نومبر, 2025
  • سر ورق
Copyright © 2025 All rights reserved | MoreNews by AF themes.