Skip to content
Chenab News

Chenab News

ہر خبر پر پہلی نظر

admin@chenabnews.com
Primary Menu
  • سر ورق
  • تازہ ترین
  • گجرات
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و عجیب
Light/Dark Button
Live
  • دنیا

سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں

ایڈمن 25 نومبر, 2025
images (1)

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے جاری یو این کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، پارٹنر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق 50 ہزار خواتین کے قتل کا مطلب ہے کہ روزانہ 137 خواتین، یعنی ہر 10 منٹ بعد ایک عورت اپنے ہی گھر یا خاندان میں قتل ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ تعداد گزشتہ برس سے کچھ کم ضرور ہے، لیکن اس کمی کو بہتری نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس میں مختلف ممالک سے ڈیٹا کی فراہمی میں فرق کا کردار شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گھریلو تشدد اور خواتین کے قتل میں کوئی نمایاں کمی نظر نہیں آ رہی اور گھر اب بھی خواتین کے لیے سب سے خطرناک جگہ ثابت ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر سب سے زیادہ کیسز افریقہ میں رپورٹ ہوئے، جہاں گزشتہ سال تقریباً 22 ہزار خواتین قتل ہوئیں۔

یو این ویمن کی پالیسی ڈویژن کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈریکس نے کہا کہ اکثر قتل کنٹرولنگ رویوں، دھمکیوں اور ہراسانی سے شروع ہوتے ہیں، جن میں اب آن لائن ہراسیت بھی شامل ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ نے خواتین کے خلاف بعض جرائم کو بڑھا دیا ہے، جن میں بغیر اجازت تصاویر شیئر کرنا اور ڈیپ فیک ویڈیوز جیسے نئے خطرات شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ ایسے قوانین نافذ کیے جائیں جو آن لائن اور آف لائن تشدد کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوں اور قاتلوں کa بروقت احتساب ممکن بنائیں۔

facebookShare on Facebook
TwitterPost on X
FollowFollow us

Post navigation

Previous: سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔
Next: لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

مزید دیکھیں

elon_musk
  • دنیا

روبوٹس کے آتے ہی پیسہ اور جاب کی اہمیت ختم ہو جائے گی، ایلن مسک

ایڈمن 22 نومبر, 2025
images
  • انٹرٹینمنٹ

تباہ ہونے والا انڈین فائٹر جیٹ کتنے کا تھا؟ مودی سرکار دنیا میں شرمندگی کا نشان بن گئی

ایڈمن 21 نومبر, 2025
people-girls-women-600
  • دلچسپ و عجیب

دنیا میں عورتوں کی بڑھتی تعداد، خطرہ یا نئے مواقع

ایڈمن 17 نومبر, 2025

ٹرینڈنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا images (3) 1
  • صفحہ اول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

25 نومبر, 2025
لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔ Glubux-batteries2-750x500 2
  • ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

25 نومبر, 2025
سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں images (1) 3
  • دنیا

سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں

25 نومبر, 2025
سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ images 4
  • پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

25 نومبر, 2025
کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی images (2) 5
  • دلچسپ و عجیب

کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی

22 نومبر, 2025
image

علاقائی، ملکی و عالمی خبروں کا ایک مستند اردو ویب نیوز چینل

  • Facebook
  • Instagram
  • X
  • YouTube
ہماری ٹیم سے رابطہ کریں
  • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا
  • صفحہ اول
  • کھیل
  • متفرق

تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا images (3)
  • صفحہ اول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

25 نومبر, 2025
لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔ Glubux-batteries2-750x500
  • ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ کی بیٹریوں سے گھر میں بجلی کا سیٹ اپ قائم کر لیا۔

25 نومبر, 2025
سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں images (1)
  • دنیا

سال 2024 میں 50 ہزار خواتین اور بچیاں خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں

25 نومبر, 2025
سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ images
  • پاکستان

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

25 نومبر, 2025
کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی images (2)
  • دلچسپ و عجیب

کاکروچ کو جلانے کے چکر میں عورت نے پورے گھر کو آگ لگا دی

22 نومبر, 2025
روبوٹس کے آتے ہی پیسہ اور جاب کی اہمیت ختم ہو جائے گی، ایلن مسک elon_musk
  • دنیا

روبوٹس کے آتے ہی پیسہ اور جاب کی اہمیت ختم ہو جائے گی، ایلن مسک

22 نومبر, 2025
  • سر ورق
Copyright © 2025 All rights reserved | MoreNews by AF themes.