کراچی ( آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد بینک کے مجموعی ذخائر14 ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ اضافہ ملکی مالیاتی استحکام اوربین الاقوامی تجارتی توازن کیلئے مثبت اشارہ ہے۔ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام ملکی معیشت میں اعتماد بڑھانے اور درآمدات و برآمدات کے توازن میں مددگار ثابت ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے عوام اورسرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ ملکی مالیاتی پالیسیوں میں شفافیت اورمستحکم اقدامات جاری رہیں گے، جس سے مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اس اضافے کا تعلق ملکی برآمدات میں بہتری اورغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے بھی جوڑا جا رہا ہے

