Collins Dictionary نے اپنے 2025 کے “Word of the Year” کے لیے لفظ Vibe‑Coding کو منتخب کیا ہے۔
یہ اصطلاح درحقیقت اس ٹیکنالوجی کی سمت اشارہ کرتی ہے جہاں پروگرامنگ صرف کوڈ لکھنے کا عمل نہیں رہی بلکہ اے آئی یا مصنوعی ذہانت کو ہدایات دینے کا عمل بنتی جا رہی ہے۔ یعنی AI کسی چراغ کے جن کی طرح آپ کی حکم کے مطابق کمپیوٹر کوڈ لکھ کر پیش کر رہی ہے۔
اس لفظ کی ایجاد Andrej Karpathy نے کی تھی، جنہوں نے اسے فروری ۲۰۲۵ میں اس تصور کو بیان کرنے کے لیے پیش کیا تھا کہ کیسے لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) اور AI کوڈنگ کے انداز بدل رہے ہیں۔ کولنز نے بتایا ہے کہ اس اصطلاح کی مقبولیت ایک لحاظ سے ٹیکنالوجی، زبان اور معاشرت کی تبدیلیوں کو ظاہر کرتی ہے: یعنی کہ ہمارا ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرایکٹ کرنے کا انداز بدلتا جا رہا ہے۔
مزید کچھ منتخب الفاظ بھی اس سال کے لحاظ سے سامنے آئے جن میں شامل ہیں:
clanker — روبوٹس یا مصنوعی ذہانت کے آلات کے لیے طنزیہ لفظ۔
broligarchy — ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سیلیکون ویلی کے بڑے امیر زادوں کا حوالہ، جن کے پاس معاشی اور سیاسی اثرورسوخ بڑھتا جا رہا ہے۔
aura farming — اپنا شاندار اور دلکش امیج بنانا، خاص۔ طور پر سوشل میڈيا پر۔ چاہے حقیقت اس کے برعکس کچھ اور ہی ہو
taskmasking — کام کرتے ہوئے دکھائی دینے کا تاثر دینا چاہے اصل میں بالکل ‘ویلے’ ہوں۔
اس کے علاوہ یہ الفاظ بھی اس سال انگریزی زبان میں شامل ہوئے ہیں: micro‑retirement، coolcation، biohacking وغیرہ۔
“Vibe-coding” اس بات کا مظہر ہے کہ کوڈنگ صرف ’حروف اور قواعد‘ کا کھیل نہیں رہی، بلکہ تخلیقی اور انسانی انداز سے بات کرنے کا عمل بن رہی ہے۔ یہ اس بدلتے ہوئے زمانے کی عکاسی کرتا ہے جہاں انسان اور مشین کا تعامل گہرا ہو رہا ہے، اور زبان وہ ذریعہ ہے جس سے انسان اپنی خواہشات مشین کو پہنچاتا ہے۔ اس انتخاب نے یہ بھی دکھایا ہے کہ کیسے قدرتی زبان اور الفاظ ہماری ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہمیت بدل رہے ہیں — اب نہ صرف ‘کمپیوٹر کی زبان’ بلکہ ’انسانی زبان کا استعمال‘ بھی ایک انتہائی اہم ٹیک-فیلڈ بنتا جا رہا ہے۔
لیکن اس کے ساتھ سوالات بھی اٹھے ہیں، مثلاً: کیا یہ عمل ڈویلپرز کی مہارت کو کم کر دے گا؟ کیا مصنوعی ذہانت پر بہت زیادہ انحصار خطرناک ہو سکتا ہے؟
